ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور کے کروتی چک پوسٹ پر  کیرلا لے جارہے جانور ضبط : ہریانہ کے دو افراد گرفتار

یلاپور کے کروتی چک پوسٹ پر  کیرلا لے جارہے جانور ضبط : ہریانہ کے دو افراد گرفتار

Fri, 19 Jul 2019 20:14:07    S.O. News Service

یلاپور :19؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) ہریانہ سے کیرلا کی جانب  آئشر منی ٹر ک میں لے جارہے 7بھینسے اور 3بھینس سمیت کل 7 جانوروں کو یلاپور کے کروتی چک پوسٹ کے قریب ضبط کرتے ہوئے پولس نے دو افراد کو گرفتار کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ریاست ہریانہ کے مکھیش منوہر لال والمیکی (ڈرائیور) اور سریش کمار ہوا سنگھ جاٹ(کلینر)  کو پولس نے گرفتار کیا ہے۔ ضبط شدہ جانوروں کو مقامی سطح پر ان کی چارہ جوئی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہونے کی وجہ سے گوشالہ کو روانہ کرنےکی پولس ذرائع نے اطلاع دی ہے۔پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ  گرفتار شدگان سے پوچھ تاچھ کے دوران جانوروں کو کیرلا لےجانے کی بات بتائی ہے۔ ایک ہی ہفتہ میں متعلقہ چک پوسٹ پر یہ دوسرا واقعہ ہے جہاں جانوروں کو ضبط کیا گیا ہے۔


Share: